عاشق رسول کو پھانسی دیکر حکمرانوں نے اپنے لئے گڑھا کھودا ہے، حافظ عاکف

عاشق رسول کو پھانسی دیکر حکمرانوں نے اپنے لئے گڑھا کھودا ہے، حافظ عاکف

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے کہا ہے کہ عاشق رسول کو پھانسی دیکر حکمرانوں نے اپنے لئے گڑھا کھودا ہے۔حکمرانوں نے واشنگٹن کو اپنا قبلہ بنالیا ہے۔لاکھوں افراد نے لیاقت باغ میں حکومت کا جنازہ پڑھا دیا ہے۔ پاکستان میں لبرل ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے۔ہماری زندگیاں ناموس رسالت کی امانت ہیں۔ کلمہ کی بنیاد پر بننے والے ملک کی نظریاتی بنیادوں پر کلہاڑے چلائے جارہے ہیں۔پاکستان میں لبر ل ایجنڈے کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ممتاز قادری کے جنازہ کے لاکھوں شرکاء نے سیکولر ازم کو مستر د کردیا ہے۔ عاشق رسول کو پھانسی دینے والے ہمیشہ کیلئے ذلت و رسوائی کی علامت بن چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں علماء و مشائخ اہل سنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

۔عاکف طاہر نے مزید کہا کہ امریکہ کے غلام نبی کے غلاموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔حکمران مکافات عمل کا انتظار کریں۔ نبی کریم ﷺ کی ناموس پر مر مٹنے والے تاقیامت یاد رکھے جائیں گے۔

حکمرانوں کا قبلہ واشنگٹن اورغلامان رسول کا مکہ اور مدینہ ہے۔ عشق رسول کی طاقت سے حکمرانوں کا مقابلہ کریں گے۔ ناموس رسالت پر کو ئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ممتاز قادری کی حمایت انتہا پسندی نہیں ایمان کا تقاضا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4