صوبوں کی خصوصی امداد ؛ وفاقی وزارت خزانہ نی ایک ارب 29کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی

صوبوں کی خصوصی امداد ؛ وفاقی وزارت خزانہ نی ایک ارب 29کروڑ روپے جاری کرنے کی ...

 اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صوبوں کے لئے خصوصی امداد کی مد ایک ارب 29 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اتوار کو وفاقی وزیرخزانہ نے مالی سال برائے 16۔ 2015 کی تیسری سہ ماہی کے لئے خصوصی امداد کی مد میں ایک ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 49 ہزارروپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، منظورکی گئی رقم میں سے پنجاب کو 27 کروڑ 17 لاکھ 14 ہزار ٗ سندھ کو 20 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار روپے ملیں گے۔ بلوچستان کا حصہ 50 کروڑ 23 لاکھ 83 ہزار ہوگا ٗ خیبر پختونخوا کو 31 کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار روپے ملیں گے۔ادھر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غربت کا خاتمہ، توانائی کی قلت پر قابو پانا اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی حکومت کی ترجیحات ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی سلامتی اور عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی بھی حکومت کی ترجیحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تیز تر اور جامع ترقی حکومت کی توجہ کا محور ہے۔ خصوصی امداد

مزید : علاقائی