پاک چائنہ راہداری منصوبہ کی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدل جائیگی ؛ احسن اقبال

پاک چائنہ راہداری منصوبہ کی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدل جائیگی ؛ احسن اقبال

 لاہور(خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاک چائنہ راہداری منصوبے کی مخالفت کرنے والے مستقبل میں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھ کر خود ہی مایوس ہوں گے ہما ری حکومت سے پہلے ملک میں لوڈشیڈنگ دہشت گردی اور سیکورٹی رسک ایک بڑا مسئلہ تھا لوگ پاکستان نہیں آتے تھے حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے دہشت گردی کا خاتمہ کیا آج بین الااقوامی سطح پر پاکستان دنیا میں اپنے سافٹ امیج کی وجہ سے الگ پہچان رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں آرکیٹکٹ اور تعمیرات کے متعلق تین روزہ بین الا اقومی ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام انسیٹیٹویٹ آف آرکیٹکٹس پاکستان لاہور چپٹر نے کیا تھا ا س موقع پر بر طا نیہ سے آرکیٹکٹ پیٹر اوبورن ،مالٹا سے آرکیٹکٹ وینسیڈ قصر ،صدر آرکیٹکٹ علی ظفر قاضی ،صدر لاہور چپٹرآرکیٹکٹ سجاد کوثر، کنوینئر اظہر ممنعون اور آرکیٹکٹ فیصل ریاض نے بھی خطاب کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آرکیٹکٹ کے شعبے کا موجودہ دور میں بڑا اہم کردار ہے جو ثقافت اور ورثے کی نہ صرف پہچان بلکہ اس کو مضبوط کرتا ہے اور آج اس بات کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے نوجوا نو ں کی بڑی تعداد اس شعبہ میں آرہی ہے انہوں نے کہ پاکستان کا چائنہ کے ساتھ راہداری منصوبہ ملک کی تقدیر کو بدلنے ساتھ ساتھ پاکستان میں اندھیروں کا دور ختم ہو جائے گا۔ 2018 تک ملک میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہماری حکومت مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ رہداری منصوبے کی مخالفت کرنے والوں نے ملک کو کیا دیا ہے آج بین الااقوامی سطح پر ہماری حکومت کے کاموں کی وجہ سے پاکستان کے بارے میں لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔ پاک چائنہ راہ داری منصوبہ مستقبل میں پاکستان کے لوگوں کے لیے ایک بہتر سہولت کا باعث ہو گا بلکہ ملک کو فائدہ ہوگا. جو چائنہ سے گوادر تک لوگوں کو مختلف مقامات پر سہولیات کی فراہمی کا ذریعہ بنے گا. راہ داری منصوبہ صرف ایک سڑک کا نام نہیں ہے بلکہ اس سے ملک میں نوجوانوں کو روز گار کے مواقع انڈسٹریل زون کے قیام اور آرکیٹکٹ کے شعبے میں لوگوں کو بے پناہ فوائد میسر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس موقع پر ملک کے مختلف تعلیمی اداروں کے نوجوانوں کو ایکسپو میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات اور ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو شیلڈ دیں گےءں۔

مزید : علاقائی