فیصل آباد ، ختنوں کیلئے ہسپتال داخل ہونیوالا دینی مدرسے کا 25سالہ طالب علم ڈرامائی انداز میں گرفتار

فیصل آباد ، ختنوں کیلئے ہسپتال داخل ہونیوالا دینی مدرسے کا 25سالہ طالب علم ...

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے فیصل آبادکے ایک معروف دینی مدرسہ میں تقریباً 2سال سے زیر تعلیم وزیرستان کے رہائشی ایک ایسے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے ۔معتبر ذرائع کے مطابق وزیرستان کارہائشی نوجوان جو اپنے ختنے کروانے کیلئے الائیڈ ہسپتال میں داخل ہوا مگر کسی نامعلوم خدشہ یا خوف کے باعث اپریشن سے قبل ہی رجسٹریشن چارٹ سمیت غائب ہو گیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی اور تلاش کے بعد اسے حراست میں لے لیا اس سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے نادرا سے رابطہ کیا جا رہا ہے جس کے مطابق اس کی عمر 18سال ہے مگر اس باریش نوجوان کی بظاہر عمر 25سال سے زائد بتائی جا رہی ہے. معلوم ہوا ہے کہ اتنی عمر تک ختنے نہ کروانے کی وجہ وہ اپنے علاقہ میں جنگی حالات کے پیش نظر اپنے گھر سے نقل مکانی کرنا ظاہر کر رہا ہے۔

مزید : علاقائی