افضاء الطاف نے چودہویں سالگرہ کاکیک اپنے والدکے ساتھ کاٹا

افضاء الطاف نے چودہویں سالگرہ کاکیک اپنے والدکے ساتھ کاٹا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف نے اپنی چودہویں سالگرہ کاکیک اپنے والدکے ساتھ کاٹا۔نائن زیروپرموجود رابطہ کمیٹی کے ار کان نے وڈیولنک کے ذریعے اس سادہ سی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر تمام ذمہ دارا ن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان نے الطاف حسین اوران کی صاحبزادی افضاء کو سالگرہ کی مبارکبادپیش کی ۔ الطاف حسین نے بھی تمام کارکنوں اورذمہ داروں کوافضاء کی سالگرہ کی مبارکبادپیش کی اورتمام کارکنوں اوربچوں کے لئے دعائیں کیں۔ افضاء الطاف نے ان کی چودہویں سالگرہ کے سلسلے میں نائن زیروپرشاندارتقریب کاانعقادکرنے اور دیگر شہروں میں بھی سالگرہ منانے پر کارکنان وذمہ داران کاشکریہ اداکیا۔

مزید : علاقائی