ویٹرنری یونیورسٹی میں الومنا ئی ایسو سی ایشن کا اجلاس

ویٹرنری یونیورسٹی میں الومنا ئی ایسو سی ایشن کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسزلا ہورنے گذشتہ رات الومنا ئی ایسو سی ایشن کے ساتویں سالانہ اجلاس و عشائیہ تقر یب کا انعقاد اور نئے عہد داران کا انتخاب کیا۔ جس میں پاکستان بھر سے یونیورسٹی کے الومنائی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایسو سی ایشن کے بزرگ ممبر ڈاکٹر محمد اسلم نے تقریب کی صدا رت کی ۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور سابق وائس چانسلرپروفیسرڈا کٹرمحمد نوا ز بھی موجود تھے۔ تقر یب کے دوران مختلف مزاحیہ پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے پرا گرام میں شر کت کر نے وا لے مہما نو ں کا شکریہ ادا کیا۔

اور انہیں یونیورسٹی کے تر قیاتی پروگراموں اور نمایاں کامیابیوں کے بارے بتایا ۔ آخر میں الومنا ئی ایسو سی ایشن کے نئے عہدیداروں کا چناؤبھی کیا گیا۔