شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کے عمل میں سستی پر قبائلی مشیران کا مایوسی کا اظہار

شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کے عمل میں سستی پر قبائلی مشیران کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(اے این این )شمالی وزیرستان کے مشران نے بے گھر افراد کی واپسی کے عمل میں سست روی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اگر ایسے ہی سست رفتاری سے واپسی کا عمل جاری رہا تو سالوں لگ جائیں گے۔بنوں ٹاؤن شپ میں واپسی کے سلسلے میں مشران کا جرگہ ہوا،جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مشران نے کہا کہ وزیرستان کے عوام محب وطن شہری ہیں۔مشران کا کہنا تھا کہ متاثرین کی واپسی انتہائی سست روی کا شکار ہے،،آپریشن ضرب عضب کیوجہ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے تاکہ تباہ شدہ مارکیٹوں کی دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کرکے کاروباری سرگرمیاں پھر سے بحال کی جاسکیں۔

مزید :

علاقائی -