حکمرانوں نے عوام کو ترقی اور خوشحالی سے دور رکھاہوا ہے، حلیم عادل شیخ

حکمرانوں نے عوام کو ترقی اور خوشحالی سے دور رکھاہوا ہے، حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا ہاوسزاور ان کے ورکز کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیاسے حکمرانوں کے کالے کرتوتوں کو بے نقاب کرنے کا بدلہ لیا جارہاہے جو کہ سچ کو دبانے کی کوششوں کے مترادف ہے ، حکومت اس بات کو اچھی طرح جانتی ہے کہ ہڑتالوں کی آڑ میں شہریوں اور ملکی املاک کو نقصان پہچانے والے کون لوگ ہیں اس کے باوجود ان لوگوں کو گرفتار نہ کرنے کی وجہ ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی مفادات کا ہونا ہے ۔ان لوگوں نے بے روزگارنوجوانوں کو چور اور ڈاکو بننے کی ترغیب دی ہے۔یہ طے ہے کہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر عوام کو ترقی اور خوشحالی سے دور رکھاہوا ہے ،ان لوگوں کی سیاست اوروعدے سب کے سب جھوٹ پر مبنی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد علی سوسائٹی میں قائم تحریک انصاف کے دفتر سے جاری بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست اپنے قائدعمران خان کی قیادت میں سہی راہ پر گامزن ہے ،جن لوگوں نے عوام کو بنیادی ضروریات سے دور رکھاہوا ہے ہم ان ظالم حکمرانوں سے اس قوم کو نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ اس دور میں میڈیا کی آزادی نے اپوزیشن کا رول ادا کیا ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ حکمران چاہتے ہیں کہ میڈیا ان کی خامیوں کی نشاندہی نہ کرکے بلکہ ان کے برے کارناموں کو بھی اچھابناکرپیش کرے جس کے انکار پر چند مسلح اور نامعلوم افراد کا سہارا لیکر میڈیاپر حملے کروائے جارہے ہیں اس کے لیے یہ ہی کہا جاسکتاہے کہ اگر حکومت ان حملوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے تو پھر ان نامعلوم افراد کو بے نقاب کرکے قوم کے سامنے پیش کرے ۔

مزید :

علاقائی -