صدر اوپن لائن کے زیر اہتمام ریلوے محنت کش یونین کا ہنگامی اجلاس
لاہور(خبر نگار خصوصی)ریلوے محنت کش یونین کا ہنگامی اجلاس صدر ریلوے محنت کش یونین اوپن لائن کے زیر اہتمام ہوا جس میں صدیق بیگ،میاں مقبول،ذاکر شاہ، عارف،میاں اعجاز، رانا ارشد اور نواز مرزا نے خطاب کیا۔ٹکٹ کلکٹر ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین محمد نواز مرزا نے کہا کہ چیف میڈیکل آفیسر ریلوے نے مرکزی ہسپتال میں اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک چوہدری آفتاب کو بطور ایم ایس تقرر کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے اور ایم ایس کی قیادت میں لیڈی ڈاکٹرز،نرسنگ،لیبارٹری،ای سی جی ،زچہ بچہ اور دیگر شعبوں میں بہتری آئی ہے ۔تمام سٹاف یونیفارم میں ملبوس اور صفائی کا نظام بھی انتہائی بہتر بنایا گیا ہے۔مرکزی رہنما نسیم خان نے کہا کہ چیف میڈیکل آفیسر کی تعیناتی سے ملک بھر کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں بہتری آئی ہے جو بھی مریض ریلوے ہسپتالوں میں آتے ہیں وہ سی ایم او کو دعائیں دے کر جاتے ہیں ۔ڈاکٹر مریضوں کو بہت اچھے طریقے سے چیک کر کے ادویات دیتے ہیں ہسپتال کے تمام شعبوں میں بہتری کا سہرہ سی ایم او کے سر ہے جس وجہ سے چیف میڈیکل آفیسر کو محنت کشوں کو بھر پور اعتماد حاصل ہے۔