چارہ لیٹ کیوں لائے،بھوکے پیاسے گدھے نے مالک کو کاٹ کھایا

چارہ لیٹ کیوں لائے،بھوکے پیاسے گدھے نے مالک کو کاٹ کھایا
 چارہ لیٹ کیوں لائے،بھوکے پیاسے گدھے نے مالک کو کاٹ کھایا

  

رائے ونڈ(نمائندہ خصوصی)چارہ لیٹ کیوں لائے۔بھوکے پیاسے گدھے نے مشتعل ہو کر اپنے مالک پر حملہ کر دیا۔ گدھے کے کاٹنے سے ریڑھی بان شدید زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ مقامی سنیماروڈ سے ملحق گلی میں رہائش پزیر عبدالمجید عرف کالانے لوگوں کے گھروں میں ہینڈ پمپ لگانے کے لئے گدھا گاڑی بنا رکھی ہے۔ گزشتہ روزجب حسب معمول وہ سر شام اپنے گدھے کو چارہ ڈالنے کے لئے اس کے قریب پہنچاتو کھانے میں تاخیر کے باعث صبح سے بھوکے پیاسے گدھے نے اپنے مالک عبدالمجید پر حملہ کر کے اسے زمین پر گرا کر اپنے نیچے رکھ لیا۔ اور جگہ جگہ سے نوچنا شروع کر دیا۔ کھلے آسمان تلے گدھے کی اس فری سٹائل کشتی کا منظر دیکھ کر ایک خاتون نیک بی بی نے مداخلت کر کے عبدالمجید کی گدھے سے جان بخشی کرائی خونخوار گدھے نے مذکورہ ریڑھی بان کے دونوں بازووں اور چہرے کو کاٹ کھایا جس کے باعث فوری طبی امداد کے دوران گہرے زخموں کو سینے کے لئے پندرہ ،بیس ٹانکے بھی لگانے پڑے۔ بعدازاں عبدالمجیدکے بیٹے عباس نے بھوک سے ستائے گدھے کو چارہ ڈالاتو گدھے نے کوئی مزاحمت نہ کی اور خاموشی سے طعام کر کے قیام کی حالت میں زمین پر بیٹھ گیا۔

مزید : علاقائی