زمبابوے میں’300 ارب کی ایک ڈبل روٹی‘ ہو گئی،افراط زر بے قابو
ہرارے(نیوزڈیسک)کسی بھی ملک کی معیشت میں افراط زر کو کنٹرول میں رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے اور کے لئے کئی قدم بھی اٹھائے جاتے ہیں لیکن افریقی ملک زمبابوے میں یہ اس قدر بڑھا گیا کہ آپ کو جان کر یقین نہ آئے کہ ایک ڈبل روٹی کی قیمت 300ارب زمبابوین ڈالر ہوگئی۔حکومت کے لئے معیشت کو بہتر رکھنا اور افراط زر کو قابو کرنا اس قدر مشکل ہوگیا تھا کہ100ٹریلین ڈالر کا ایک نوٹ بھی جاری کیا گیالیکن پھر بھی افراط زر قابو میں نہیں آرہا تھا۔اس بات کوسامنے رکھتے ہوئے زمبابوے کی حکومت نے لوگوں کو اجازت دی کہ وہ اپنی مرضی کی کرنسیوں میں کاروبار کرنے کی اجازت دی۔