پاکستا ن میں معدنیات کی دولت سے ملک کو ہر طرح سے فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے، ڈاکڑ فضل

پاکستا ن میں معدنیات کی دولت سے ملک کو ہر طرح سے فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے، ...

لاہور( اپنے نامہ نگا ر سے ) پاکستا ن معدنیات کی دولت سے مالامال ہے جس سے ملک کو ہر طرح سے فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آ سکے۔ ان خیالات کا اظہاروائس چانسلر یو نیورسٹی آف انجےئنرنگ اینڈ ٹیکنالو جی پروفیسر ڈاکڑ فضل احمد خالد نے یوای ٹی میں شعبہ مائیننگ کے سابقہ طالب علم کے اعزاز میں تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ ما ئیننگ ڈیپارٹمنٹ پا کستا ن میں مو جود قدرتی و سائل کو برؤے کار لانے میں اہم کر دار ادا کر رہا ہے اس سلسلے میں یو ای ٹی کے گر یجو ئیٹس مختلف کمپینوں کے ساتھ وابستہ اپنی خد مات سرانجام دے رہے ہیں لہذا یہ شعبہ بھی دوسری ٹیکنالوجیز کی طرف بہت اہمیت کا حا مل ہے۔انہوں نے کہا کہ نو جوان نسل کو اپنے سے سینےئرافراد کی رہنمائی ہر شعبہ ہائے زندگی میں لینی چاہیے تاکہ انکے تجربات سے مستفید ہو سکیں اورملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ذہن سازی اور اس کا نفاذ موئثرطریقے سے ہو سکتا ہے ۔

۔ا۔۔۔۔نہوں نے سابق طلباء سے بات کرتے ہو ئے کہا فارغ التحصیل طلباء اپنی نوجوان نسل کے لیے وقت نکالا کریں اور انکے لیے مختلف تجاویز بھی دیتے رہا کریں تا کہ ملک کا مستقبل مزید روشن ہو سکے۔ تقریب میں خطاب کر تے ہوئے چےئرمین ما ئیننگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ شعبہ مائیننگ یو ای ٹی کئی دہائیوں سے انجےئنرزتیار کر رہا ہے اور انکے انجےئنرز ملکی اور غیر ملکی فرموں میں مختلف فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔اس حوالے سے شعبہ میں مختلف پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے سنےئر اور جو نےئر ایک دوسرے سے مل سکیں اور ما ئنینگ کے شعبہ میں تر قی و تر و یج میں کر دار ادا کر سکیں تقریب میں ایم ڈی پی ایم ڈی سی بریگیڈئیر (ر) محمد خالد سجاد کھوکھر، فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن سے بریگیڈئیر شفقت شیرازی،چیئرمین پی ایم او اے انجنیئرخالدپرویز، انجنیئرمظیع الرحمن ،راجہ مجاہد،انجنیئرزراشد قمرالزمان ، بشیر گل ، ارشاد علی،فہیم الدین سمیت شعبہ کے اسا تذہ اورسابقہ و موجودہ طلباء کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔#

مزید : میٹروپولیٹن 4