آل پاکستان پارلیمنٹری ڈیبیٹنگ چیمپن شپ کی اختتامی تقریب آج ہوگی

آل پاکستان پارلیمنٹری ڈیبیٹنگ چیمپن شپ کی اختتامی تقریب آج ہوگی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام آل پاکستان پارلیمنٹری ڈیبیٹنگ چیمپن شپ 2016ء کی اختتامی تقریب آج بروز سوموار کو الرازی ہال انڈرگریجویٹ پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہو گی ۔جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ شاہد محمود گل اور طلبہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ تقریب میں پاکستان بھر سے تقریباً50ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

چیمپن شپ کا فائن�آاج بروز سوموار کو ہوگااور مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات و سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4