ڈگری کالج بوائز رائے ونڈسکیورٹی حوالے سے غیر محفوظ ،والدین پریشان

ڈگری کالج بوائز رائے ونڈسکیورٹی حوالے سے غیر محفوظ ،والدین پریشان

رائیونڈ(نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز رائے ونڈسکیورٹی پرپز کے حوالے سے بالکل غیر محفوظ والدین نے آئے روز تعلیمی اداروں میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی ڈگری کالج جس میں مقامی اورگردونواح موضیعات سے ہزاروں طالب علم حصول تعلیم کے لئے روزانہ آتے ہیں جن کی زندگیاں دور حاضر کے مطلوبہ سکیورٹی تقاضوں کی عدم موجودگی کے باعث غیر محفوظ ہیں ۔ڈگری کالج کی بانڈری وال جوکہ اونچائی کے لحاظ سے صرف تقریباً تین فٹ ہے۔جبکہ حکومتی ہدایات کے مطابق بیرونی دیوار کی اونچائی کم ازکم چھ فٹ ہونی چاہیے ۔کالج کی بانڈری وال جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ دیوارمیں متعدد جگہوں پر بڑے بڑے شگاف بھی پڑے ہوئے ہیں۔ کالج کی بیرونی دیوار کا قدچھوٹا ہونے کے علاوہ اس پر خاردار تار بھی نہیں لگائی گئی۔

جس کے باعث کسی وقت بھی شر پسند عناصر کالج کے عملے اور طلبہ کودہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ زیر تعلیم طلبہ اور لواحقین نے ارباب اختیار اور اعلی حکام سے قبل از وقت کالج کی سکیورٹی کے تمام لوازمات پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ کوئی سنگین سانحہ یا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4