مصطفی کمال سمجھدار سیاستدان ہیں مشرف کیساتھ الحاق کی غلطی نہیں کرینگے،جمیل ملک

مصطفی کمال سمجھدار سیاستدان ہیں مشرف کیساتھ الحاق کی غلطی نہیں کرینگے،جمیل ...

لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی حیثیت ایک چلے ہوئے کارتوس کی مانند ہے ، سابق ناظم کراچی مصطفی کمال سیانے سیاستدان ہیں مشرف کیساتھ الحاق کی غلطی نہیں کرینگے، ایک بیان میں انہوں نے کہا ملک کی آئندہ سیاست میں سابق ڈکٹیٹرپرویز مشرف کا دور دور تک کوئی رول نظر نہیں آرہا،انکے حق میں پراپگنڈا جمہوریت کیخلاف سازش ہے۔

،پرویز مشرف نے اپنے پیشروضیاالحق سے بھی بڑھکر ملک کو نقصان پہنچایا ،ضیاالحق نے ذوالفقار علی بھٹوکا جوڈیشل مرڈر کروایا جبکہ مشرف نے نواب اکبر بگٹی اورمحترمہ بینظیر بھٹو کو قتل کروایا،قوم جرنیلوں کے گناہوں کی سزاآج بھی بھگت رہی ہے،دونوں جرنیلوں نے سیاست کوآلودہ کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی اوراسلام اور احتساب کے نام پر20سال سے زائد عرصہ تک ملک پر مسلط رہے،عوام کے مقبول ترین لیڈروں کو کھڈے لائن لگا کر سیاستدانوں کی کلوننگ کی گئی ۔

جن لوگوں کو انکے اپنے ضلع کے لوگ نہیں جانتے تھے وہ ملک کے وزیراعظم بن بیٹھے، انہوں نے کہا ایم کیوایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق بھی سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کیساتھ رابطے میں تھے الطاف حسین نے اسی وجہ سے انہیں ٹھکانے لگوایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4