کر پشن کر نیوالے دہشت گردسے کم نہیں ،صفایاضروری ہے ‘ چوہدری سرور

کر پشن کر نیوالے دہشت گردسے کم نہیں ،صفایاضروری ہے ‘ چوہدری سرور

لاہور(خبر نگار خصوصی ) سابق گور نرو تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کو پکڑنا ضروری ہے نیب کیلئے پنجاب ’’علاقہ غیر ‘‘نہیں ہونا چاہیے ‘کر پشن کر نیوالے بھی کسی دہشت گردسے کم نہیں انکا صفایا کر نا ہوگا ‘ چیف جسٹس آف پاکستان سمیت ہر کوئی ملک میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی پر مبنی انداز حکمرانی کی نشاندہی کر رہا ہے مگر حکمران ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ‘عسکری ونگز والی سیاسی جماعتیں ملک وقوم کی خیر خواہ نہیں ہوسکتیں اگر کوئی خیر ملکی طاقتوں کا آلہ کار ہے تو حکومت انکے خلاف کاروائی کیوں نہیں کر تی ؟تحر یک انصاف جیسی صاف اور شفاف کوئی اور سیاسی جماعت نہیں ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ایک ہو جاتیں ہیں ۔ وہ اتوار کے روز لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں تحر یک انصاف کے ملک ذوالفقار احمد کی جانب سے منعقدہ پارٹی ور کرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کی وجہ سے ہر طرف مایوسی ہی نظر آرہی ہے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہے اور تحر یک انصاف اقتدار میں آئیگی تو ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی ۔

چوہدری سرور

مزید : صفحہ آخر