ہربنس پورہ پھاٹک کے قریب ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی

ہربنس پورہ پھاٹک کے قریب ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) ہربنس پورہ پھاٹک کے قریب ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی ۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پرصورتحال کو کنٹرول کر لیا ۔ریسکیو 1122 کے مطابق آگ ہربنس پورہ پھاٹک کے قریب کھڑی ٹرین کی بوگی میں لگی، جس کی اطلاع شہریوں نے دی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرین یہاں پرکافی عرصہ سے کھڑی ہے۔ اس سے قبل بھی یہاں کھڑی ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے کا واقعہ رونما ہو چکا ہے۔
ٹرین کی بوگی

مزید :

صفحہ آخر -