شہباز شریف کی ایم این اے شیخ روحیل اصغر کی رہائشگاہ آمد،والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر کی رہائشگاہ ڈیفنس گئے۔وزیراعلیٰ نے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔