آتشزدگی کے مختلف واقعات لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی کے مختلف واقعات لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق واپڈا ٹاؤن کے علاقہ میں واقع جھگیوں میں پر اسرار طور پر آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 4جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔اسی طرح سے ہنجروال کے علاقہ منصورہ مین بازار میں کپڑے کے کارخانہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آ گ لگ گئی جس کر فائر بریگیڈ کے عملہ نے دو گھنٹے کی محنت سے قابو پا لیا ۔

مزید : علاقائی