نواں کوٹ،60سالہ شخص پراسرارطورپر ہوٹل میں جاں بحق

نواں کوٹ،60سالہ شخص پراسرارطورپر ہوٹل میں جاں بحق

لاہور(وقائع نگار) نواں کوٹ میں 60سالہ شخص ہوٹل میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے ورثا کے کہنے پرنعش کو ضروری کارروائی کے بعد ان کے حوالے کر دیا ۔پولیس کے مطابق 60سالہ رمضان نواں کوٹ کا رہائشی تھا ۔گزشتہ رات کو وہ ایک ہوٹل میں گیا جہاں پر وہ پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ۔ متوفی دل کا مریض تھا۔پولیس نے ورثا کی درخواست پر متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ان کے حوالے کر دیا۔

مزید : علاقائی