ایشیا کپ کا فائنل:صوبائی دارالحکومت میں بکئے بے قابورہے

ایشیا کپ کا فائنل:صوبائی دارالحکومت میں بکئے بے قابورہے

لاہور (وقائع نگار)ایشیا کپ کے فائنل میں گز شتہ روز بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ پر اربوں روپے کا جوا ء کھیلا گیا جبکہ پولیس کے بلند وبانگ دعوے کے باوجود پورے ایشیا کپ میں لاہور میں 21 لڑکوں کے خلاف جوا ء کھیلنے کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں ایک بھی قابل ذکر بکیا نہیں جبکہ اس وقت لاہور کے تقریباً ہر علاقے میں میچوں پر جوا ء کروا یا جارہا ہے اور تقریبا 4 سے 5 ہزار افراد بک میکر ی کر رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی