مزنگ ، لین دین کا تنازع پر 4بچوں کی ماں قتل

مزنگ ، لین دین کا تنازع پر 4بچوں کی ماں قتل

لاہور (وقائع نگار )مزنگ میں 4 بچوں کی ماں کو قتل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ مزنگ چاہ جھنڈی کی رہائشی 4 بچوں کی ماں 40 سالہ ماہ رخ کے خاوند کامران کا سعد ی پارک کے رہائشی شہباز اور ساجد سے لین دین کا تنا زع چل رہا تھا کہ رات گئے ملزم شہباز اور اس کے بھائی ساجد نے فائر نگ کر دی جس کی زد میں آ کر 40 سالہ ماہ رخ زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کیلئے مقامی گنگا رام ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے لواحقین کی درخواست پر نامزد مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلا ش شر وع کر دی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کے پکڑے جانے کے بعد اصل حقائق سامنے آ ئیں گے ۔

مزید : علاقائی