گجر پورہ ،2سال قبل نوجوان کی خودکشی ،وجوہات سامنے آگئیں

گجر پورہ ،2سال قبل نوجوان کی خودکشی ،وجوہات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)گجر پورہ میں دو سال قبل 25سالہ نوجوان کی خودکشی کی وجوہات انویسٹی گیشن پولیس نے تلاش کر لیں ،متوفی نے بیوی سے جھگڑوں کی وجہ سے خودکشی کی ۔پولیس کے مطابق سنگھ پورہ کا رہائشی رشید 6ماہ کے بیٹے کا باپ تھا اور محنت مزدوری کرکے گھر والوں کا پیٹ پالتاتھا۔دو سال قبل وہ گھر میں اکیلا تھا جہاں اس نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس کے مطابق متوفی کے لواحقین نے شروع میں کہا تھا کہ انہیں خودکشی کی وجہ معلوم نہیں لیکن بعد ازاں اب ان سے تفتیش کرنے پر پتہ چلا ہے کہ گھریلو حالات کی وجہ سے اس کی اپنی بیوی سے جھگڑا ہوتا رہتا تھا اور قوی امکان ہے کہ اس نے اسی بناء پر خودکشی کی ہے ۔ اہل محلہ کے مطابق رشید ایک خو ش اخلاق اور ہنس مکھ نوجوان تھا جو ہر ایک کے ساتھ انتہائی اخلاق اور ملنساری سے پیش آتا تھا۔ایک محلے دار کے مطابق رشیدکا واقع سے چند روز قبل اپنی بیوی اور اپنے بھائیوں سے جھگڑا ہوا تھاہو سکتا ہے کہ رد عمل کے طو ر پر اس نے خودکشی کا انتہائی اقدام کیا۔

مزید :

علاقائی -