کمسن بچے کابداخلاقی کے بعد قتل ،6مشتبہ افرادگرفتار

کمسن بچے کابداخلاقی کے بعد قتل ،6مشتبہ افرادگرفتار

لاہور(وقائع نگار) شاد باغ میںآٹھ سالہ بچے سے مبینہ بد اخلاقی کے بعد قتل کے شبہ میں پولیس نے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس نے چھ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروا لئے۔پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں26 فروری کے روز ایک بوری بند لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کی۔ جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوا کہ آٹھ سالہ ساجد کو مبینہ بد اخلاقی کے بعد قتل کیا گیا۔انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے جانے والے افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروا لئے گئے ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں ملزم کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی