صوبائی دارالحکومت ؛ چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ؛ چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

 لاہور (وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ڈاکٹر ناصر سے 86ہزار روپے اورموبائل فون،شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے تنویرسے 65ہزار روپے اورموبائل فون،سول لائن میں ڈاکوؤں نے طیب سے 50ہزار روپے اورموبائل فون،سول لائن میں ڈاکوؤں نے معظم سے 45ہزارروپے اورموبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوؤں نے حافظ فرح سے 65ہزار روپے اور موبائل فون ، سبزہ زار میں شفاقت سے 50ہزار روپے، اسلام پورہ میں خالد سے نقدی ا ورموبائل فون ،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے ا ورموبائل فون چھین لیا،گلشن راوی میں شہباز،جوہر ٹاؤن میں فیروز،گلبرگ میں جبار ، جوہر ٹاؤن میں عثمان ،ڈیفنس اے میں کاشف ،سول لائن میں عظمت کی گاڑیاں جبکہ فیصل ٹاؤن میں نعمان ،ڈیفنس اے میں امانت ،ڈیفنس اے میں فیصل ، شاہدرہ ٹاؤن میں ندیم،مزنگ میں بابر ، ساندہ میں وسیم،شیراکوٹ میں شکیل ،نواں کوٹ میں پرویز،لٹن روڈ میں فاروق،نیو انارکلی میں حنیف ،داتا دربار میں ابرار ،پرانی انارکلی میں فریاد،مزنگ میں فرمان ، نواں کوٹ میں عمیر ،مسلم ٹاؤن میں فیصل ،شیراکوٹ میں عامر ، اقبال ٹاؤن میں وحید، نیوانارکلی میں عمر ،گلشن راوی میں اسلم،گلبرگ میں شہریار ،فیصل ٹاؤن میں عاطف ،پرانی انارکلی میں عرفان اقبال ٹاؤن میں سلمان ، جوہر ٹاؤن میں بلال فیصل ٹاؤن میں مدثرکی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید : علاقائی