پھولنگر:2کاریں آپس میں ٹکراگئیں،خاتون جاں بحق،4افراد زخمی

پھولنگر:2کاریں آپس میں ٹکراگئیں،خاتون جاں بحق،4افراد زخمی

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)لاہور سے اوکاڑہ جانے والی دو کاریں بائی پاس پر ٹکرا گئیں ۔خاتون ہلاک ،چار زخمی۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں جاگو والا کا رہائشی وسیم احمداپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی سے واپس آرہاتھا کہ پھول نگر بائی پاس پر اپنے سے آگے جانے والی سوزوکی مہران سے جا ٹکرایا جس کے بعد اس کی گاڑی بے قابو ہو کر گرین بیلٹ کراس کرتی ہوئی دوسری سائیڈ پر اوکاڑہ سے لاہور جانے والی اے سی بس سے جا ٹکرائی جبکہ سوزوکی مہران بھی بے قابو ہوکر اُلٹ گئی جس سے مہران میں سوار مسز غلام دستگیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبہ غلام دستگیر ان کی بہو مسز عاطف شدید زخمی ہوگئے۔وسیم احمد اور اس کی بیوی عاطفہ کو بھی شدید چوٹیں آئیں جبکہ کار میں سوار ان کے پانچ معصوم بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔زخمیوں کو طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کردیا گیا۔ریسکیو 1122کے اہلکار زخمیوں کو لیکر سرکاری ہسپتال پھول نگر پہنچے تو ڈیوٹی کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا۔

مزید : علاقائی