پھالیہ :باپ بیٹا نے پولٹری فارم مالکان سے 15کروڑ ہتھیا لئے

پھالیہ :باپ بیٹا نے پولٹری فارم مالکان سے 15کروڑ ہتھیا لئے

پھالیہ(نامہ نگار) پولٹری ڈیلر مختلف فارمروں سے پندر ہ کروڑ ہتھیا کر رفو چکر فارمر ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق محمد گلفام اور اس کا والد نصر حیات گذشتہ تین سال سے منڈی بہاؤالدین پھالیہ اور گردو نواح کے پولٹری فارموں سے مرغا خریدرہا تھا او ر مارکیٹ میں اپنی ساکھ قائم کرچکا تھا جس کی وجہ سے پولٹری فارم مالکان مذکورہ ڈیلر پر اعتبار کرتے تھے کہ گذشتہ ماہ اس نے 25سے30مختلف پروٹین فارموں سے مجموعی طور پر 15کروڑ روپے کا مال خریدا جس کی رقم اس نے 15دن بعد ادا کرنا تھی مگر 15روز بعد مالکان نے جب رقم کی واپسی کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو محمد گلفام اور اس کا والد نصر حیات کے موبائل فون بند جبکہ راولپنڈی میں ان کا دفتر بھی بند ملا۔مالکان نے ممکنہ تلاش کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ پھالیہ میں جعلی چیک دینے پر ملزمان کے خلاف ضابطہ کی ایف آئی آر درج کروا دی۔

مزید : علاقائی