سانگلاہل:شادی شدہ مغوی خاتون سے نکاح،حقیقی شوہر کو دھمکیاں

سانگلاہل:شادی شدہ مغوی خاتون سے نکاح،حقیقی شوہر کو دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)نواحی چک نمبر111 چرونڈ کی شادی شدہ لڑکی فائزہ صدیق کا نام تبدیل کرکے نندے چک کے رہائشی محمد اشفاق کھوکھر نے اس سے نکاح پر نکاح کر لیا ،فائزہ صدیق کے خاوند ساجد فاروق نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ صدر میں درخواست دیدی،تاحال پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،بتایا گیا ہے کہ چک نمبر111چرونڈ کا رہائشی ساجد فاروق 11نومبر کو کسی کام کی غرض سے گھر سے باہر گیا،اس کی بیوی فائزہ صدیق گھر میں تھی،اس دوران محمد اشفاق،محمد بوٹا،سمیرا بی بی اور نثار احمد نے فائزہ صدیق کو ورغلاء کر اغواء کر لیا،جاتے ہوئے 2تولے زیورات اور65ہزار روپے نقدی بھی لے گئے،ملزمان نے فائزہ صدیق کا نام تبدیل کرکے محمد اشفاق سے نکاح پر نکاح کر لیا،ساجد فاروق مغویہ کو تلاش کرتا رہا مگر کوئی سراغ نہ ملا،4ماہ بعد اس کے رشتہ داروں نے اسے بتادیا کہ اسکی بیوی کا نام تبدیل کرکے اسکا نکاح پر نکاح کر لیا ہے،ساجد فاروق نے ملزمان سے اپنی بیوی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اپنے گھر سے نکال دیا۔

مزید :

علاقائی -