ننکانہ: لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش نہر سے برآمد

ننکانہ: لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش نہر سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی)چھ روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش جڑانوالہ کے قریب نہر سے برآمد، نعش تشدد زدہ تھی تاہم ابھی تک اصل حقائق سامنے نہ آسکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محلہ عثمانی کھوہ ننکانہ صاحب کا رہائشی حافظ ذیشان 29فروری کی شام کو گھر سے ٹیوشن پڑھانے کے لئے ہاؤسنگ کالونی ننکانہ صاحب گیا اور پھر واپس گھر نہ پہنچا اہل خا نہ نے اس کی تلاش شروع کردی اور پولیس کو بھی نوجوان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دیدی لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا، اتوار کے روزحافظ ذیشان کی نعش نہر اپر گوگیراہ برانچ جڑانوالہ کے قریب تیرتی ہوئی دکھائی دی جسے لوگوں نے دیکھ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع کردی ریسکیو1122 کے عملہ نے نعش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردی جڑانوالہ پولیس نے نامعلوم نعش کے بارے مختلف تھانوں میں اطلاع کی جس پر مقتول کے اہل خانہ بھی جڑانوالہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے نعش کی شناخت کر لی پوسٹمارٹم کے بعد پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -