کامونکے:ٹریفک حادثے میں22سالہ نوجوان جاں بحق
کامونکے (نمائندہ پاکستان) کونسلر کا 22سالہ نوجوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق، نوجوان بیٹے کی میت گھر پہنچنے پر گھر والوں پر غشی کے دورے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کامونکے محلہ شریف پورہ کے جنرل کونسلر الیاس رحمانی کا 22سالہ نوجوان بیٹا وقاص موٹر سائیکل پر کامونکے بازار آیا ہوا تھا واپس گھر جاتے ہوئے جی ٹی روڈ صدر تھانے کے قریب جی ٹی روڈ کراس کرتے ہوئے کار کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وقاص کی موت کی تصدیق کر دی ۔جیسے ہی وقاص کی میت اس کے گھر پہنچی تو نوجوان کی اچانک موت پر والدین کوغشی کے دورے پرنے شروع ہو گئے اور علاقہ میں سوگ کی فضاء قائم ہو گئی۔