نوشہرہ ورکاں:سسرالیوں نے بہوکومبینہ زہردیکر مارڈالا

نوشہرہ ورکاں:سسرالیوں نے بہوکومبینہ زہردیکر مارڈالا

نوشہرہ ورکاں(نمائندہ خصوصی)سسرالیوں نے زہر دے کر ماردیا تفصیلات کے مطابق محمد طارق نے پولیس کوبتایا کہ میری بیٹی مریم کی دوسال قبل ارگن بنگلہ میں شادی ہوئی تھی اسکا ایک بیٹا بھی ہے ۔نامعلوم وجوہات کی بنا پر سسرالیوں نے میری بیٹی کو مبینہ طورپر کسی چیز میں زہر ڈال کر پلا دیا حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا لیکن کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گئی ۔اور محمد طارق نیمریم کے سسرال کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا۔اور ،محمدطارق کے مقدمہ پر پولیس نے اپنی کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی