پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ،پولیس نے دھرلیا

پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ،پولیس نے دھرلیا

لاہور (وقائع نگار )بینڈ باجے کی آواز سن کر جذباتی ہو گیا تھا کسی کی شادی میں فائرنگ کر نے والا شر ابی نوجوان دھرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن میں ایک شادی کی تقریب کے دوران کامران بشیر نامی نوجوان جو شر اب کے نشے میں دھت تھا نے ہو ائی فائرنگ شروع کر دی پولیس نے کامران کو حراست میں لے کر دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اسے جانتے تک نہیں کامران نے پولیس کو بتایا کہ بینڈ باجے کی آواز سن کر جذباتی ہو گیا اور ہوائی فائرنگ کر دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔

مزید : علاقائی