اے پی ایم ایل ویمن ونگ کا اجلاس،عالمی یوم خواتین بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ

اے پی ایم ایل ویمن ونگ کا اجلاس،عالمی یوم خواتین بھرپور طریقے سے منانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ وومن ونگ پنجاب کے اجلاس کی صدارت شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ڈاکٹر فرحت نے کی۔اجلاس میں نائب صدر ہما سحر، سیکرٹری اطلاعات شاہین ورک سمیت پنجاب کی دیگر عہدیداران اور خواتین ورکر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین کے عالمی دن کو بھرپور طریقہ سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ۔ آل پاکستان مسلم لیگ وومن ونگ پنجاب کی صدر ڈاکٹر فرحت نے کہا کہ کل8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کی خواتین اسلام آباد میں یہ دن بھرپور انداز میں منائیں گی