نواز شریف کا ویژن اقتصادی ترقی کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے،علی عمران

نواز شریف کا ویژن اقتصادی ترقی کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے،علی عمران

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے نائب صدر و چیئر مین یو سی140چوہدری علی عمران اور علی عدنان نے کہا ہے کہ( ن) لیگ کی موجودہ قیادت ہی عوامی مسائل کے حل میں اہم کرداد ادا کرے گی(ن)؛ لیگ کی حکومتی کی کارکردگی سے اپوزیشن کی نیندیں اڑ گئی ہیں، سیاسی مخالفین دوسروں پرانگلیاں اٹھانے کی بجائے اپنے طرزسیاست میں غلطیاں اورخامیاں تلاش کریں ،سیاست نہیں ریاست بچانے اورشہریوں کامعیار زندگی بلند کرنے کاوقت ہے۔گذشتہ روز حلقہ کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا ویژن اوراقتصادی ترقی کاروڈمیپ قومی معیشت کیلئے تازہ ہواکاجھونکا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1