عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمے داری ہے،علماء
لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہوراورجامعہ صدیقیہ کے زیر اہتمام سالانہ تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد الرفیق گلستان کالونی مصطفی آباد لاہور میں جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانا محب النبی کی زیرصدارت ہوئی ، کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے لیے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں ۔ کانفرنس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ ،جمعیۃعلماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفورحیدری ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا،وفاق المدارس العربیہ لاہور کے مسؤل مولانا مفتی عزیزالرحمن ،،مولانا عبدالقدوس گجر، مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری نذیراحمد،پیرمیاں محمد رضوان نفیس،مولانا محبو ب الحسن طاہر،مولانا محمد یعقوب فیض،مولانا عبدالنعیم ،مولانا شاہد عمران عارفی،رانا محمد عثمان قصوری،مولانا محمد قاسم گجر،،قاری سید انوارالحسن شاہ ،قاری حماد انور نفیسی،مولانا قادر بخش اعوان،مولانا حسام الدین ،مولانا پیراسداللہ فاروق ، شا ہد ا سر ار صد یقی ، مولانا قاری ظہورالحق،مولانا سعید وقار، سمیت متعدد دینی ومقتدر شخصیات نے شرکت کی ا ور خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ شہداء ختم نبوت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ گلشن رسالت کی آبیاری اور ناموس رسالت کے چراغ کو روشن کیا ہے، جمعیۃ علماء اسلام نے ہمیشہ اسمبلی کے اندراور باہر تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا دفاع کیا ہے،ممتازقادری کی پھانسی عدالتی قتل ہے گستاخان رسول کو پھانسی دے،