نیب سے خوفزدہ عناصرصفائیاں اوردہائیاں دے رہے ہیں،ہیومن رائٹس موومنٹ

نیب سے خوفزدہ عناصرصفائیاں اوردہائیاں دے رہے ہیں،ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدور محمدفاروق چوہان،آصف چٹھہ ، تنو یر خا ن،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب یونس ملک،نائب صدور پنجاب شیخ آصف ، راناظفراللہ خاں،صدر فیصل آبادندیم مصطفی ،صدر قصورمیاں اویس علی،صدر،شیخوپورہ عمران حیدر ،صدر ٹیکسلاسردارمنیراختر نے کہا ہے کہ نیب سے خوفزدہ عناصرصفائیاں اوردہائیاں دے رہے ہیں ۔ ان کے شورسے اجتماعی شعوراورقومی ضمیرمتاثرنہیں ہو گا ۔ جس میں دیانت اورشرافت نہیں اس میں صداقت کس طرح ہوسکتی ہے ۔ حکومت اورفرینڈلی اپوزیشن والے بلیم گیم بنداورنیب کاسامنا کریں، اقتدارمیں آنیوالے سیاستدان عوام کی جیب کاٹ سکتے ہیں مگر نیب کے پرنہیں۔عوام نیب پرشب خون برداشت نہیں کر یں گے۔انہوں نے کہاقومی وسائل جس کی بھی دسترس میں رہے اس کیخلاف تحقیقات ناگزیر ہیں جس جس کی دم پرپاؤں آیاہے وہ شورمچارہے ہیں۔ دوسروں پرانگلی اٹھانے کی بجائے ہرکوئی اپنااپناحساب دے۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اپنے ناقص منصوبوں کی تعمیر اورتکمیل کیلئے ملک وقوم کومقروض اورقومی معیشت کومفلوج کردیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1