حقیقی تاجر ٹیکس ادائیگی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،مجاہد مقصود بٹ

حقیقی تاجر ٹیکس ادائیگی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،مجاہد مقصود بٹ

لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو د بٹ نے کہا ہے کہ حقیقی تاجر ٹیکس ادائیگی میں بھر پور کردار داد کر رہے ہیں تاہم ایف بی آر کی جانب سے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم جو کالے قانون کے تحت بنائی گئی ہے تاجر برادری کو قبو ل نہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے تاجروں کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری طیب رشید میر ، طارق مغل،ایوب و دیگر بھی مو جو د تھے۔مجاہد مقصو د بٹ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ٹیکس سسٹم کمزور ہے اسے بہتر کرنے اور آسان بنانے کی ضرورت ہے ۔ ٹیکس نیٹ بڑھانا اتنا ہی ضروری ہے جتنی دہشت گردی کے خلاف جنگ مگر اس کے لیے بینک سے ہر قسم کی ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگانا مسئلے کا حل نہیں یہ کھلی بھتہ خوری ہے ۔ مجاہد مقصو د بٹ نے کہاکہ حکومت ٹیکس وصولی میں اس لیے کامیاب نہیں ہوئی کہ یہ ایسا چاہتی نہیں ہے ۔ ہمارے اکنامک مینجرز ٹیکس چوروں کو خود تحفظ دیتے ہیں انجمن تاجران بار بار کہتی آ رہی ہے کہ وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم کرکے بنیادی اصلاحات کی جائیں ۔ حکومت اگر ٹیکس سسٹم بہتر بنانے میں مخلص ہے تو تاجروں کی مشاورت سے مل بیٹھ کر چھوٹے تاجروں کے لیے کیٹگری وائز فکس ٹیکس کا نظام رائج کر سکتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1