سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی ، وقار اور ہارون الرشید حامی ، آفریدی مخالف ، شہر یار نے انکار کر دیا

سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی ، وقار اور ہارون الرشید حامی ، آفریدی مخالف ، شہر ...
 سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی ، وقار اور ہارون الرشید حامی ، آفریدی مخالف ، شہر یار نے انکار کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سلما ن بٹ کوقومی ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ، خرم منظور کی جگہ دوبارہ احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید نے سپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے سلمان بٹ سے ملاقات کی تھی جس کے بعد چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سلمان بٹ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کے خواہشمند تھے ۔ تاہم شاید خان آفریدی کی طرف سے واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا گیا کہ اگر سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو میں ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں جاؤں گا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چیف سلیکٹر ہارون رشید اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے معاملات پر بحث کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خرم منظور کی جگہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی لیکن شہر یار خان نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے اور اپنا ووٹ احمد شہزاد کے حق میں دیا ہے اور اب وہ خرم منظور کی جگہ ٹیم کے ساتھ بھارت روانہ ہوں گے۔

مزید : صفحہ اول