پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم خواتین کے حوالے سے سیمینار کل ہو گا

پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم خواتین کے حوالے سے سیمینار کل ہو گا

لاہور(خبر نگار خصوصی)پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پنجاب شہید بے نظیر بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے اشتراک سے کل سہ پہر 4بجیپریس کلب میں یوم خواتین کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس کی صدارت سوشل میڈیا پنجاب کی سربراہ جہاں آرا وٹو کریں گی۔ جہاں آرا وٹو نے کہا کہ اس سیمینار میں پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں خواتین کو ایمپاور کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو اُجاگر کیا جائے گا اور جمہوریت کے لئے آمریت کے خلاف جدوجہد کرنے والی پیپلز پارٹی کی بہادر خواتین کو شہید بے نظیر بھٹو ایوارڈ 2016 سے بھی نوازا جائے گا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1