لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تقریب نیب حکام کو ڈرانے کیلئے تھی،نوشین حامد

لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تقریب نیب حکام کو ڈرانے کیلئے تھی،نوشین حامد

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے پل تعمیر ہوچکے ہیں،پنجاب میں لینڈ ریکاڈ کمپوٹرائز ڈ کرنے کی تقریب دراصل نیب حکام کو ڈرانے کے لئے کی گئی ،روز نیب افسران کو پنجاب میں دھمکایا جاتا ہے ، حکومت پنجاب کا یوتھ فیسٹول بڑا فراڈ کیس ہے۔

۔، اس فیسٹول میں جعلی ورلڈ ریکاڈ بناکرملک کی بدنامی کی گئی اور اخراجات کا کوئی ریکاڈ مرتب نہیں کیا گیا، حکومت پنجاب میڑوبس پراجیکٹ اور یوتھ فیسٹول کے اخراجات کا ریکاڈ پبلک اکاؤ ئنٹس کمیٹی کو فراہم کرے، حکومت پنجاب کے ذمہ داران پبلک اکاؤ ئنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے خوف زدہ ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ احتساب سے بچنے کے لئے سرکاری وسائل لوٹنے والے اکٹھے ہورہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1