پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ احتساب عدالتوں کا سامنا کیا، سینیٹر سعید غنی

پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ احتساب عدالتوں کا سامنا کیا، سینیٹر سعید غنی

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرسعید غنی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سب سے زیادہ جانوں کا نذرانہ دیا اوراحتساب عدالتوں کا سامنا کیا جبکہ شریف بردارن اورمسلم لیگ نون نے ہمیشہ قربانیوں سے راہ فراراختیارکی ہے۔جام گوٹھ ملیرمیں پیپلزپارٹی کے رہنما شہید عبداللہ مراد کی بارھویں برسی کے موقع پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرسعید غنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن اوربلاامتیازاحتساب میں پیپلزپارٹی ہرگزرکاوٹ نہیں ہے۔ جلسہ عام سے پیپلزپارٹی کراچی کے صدرنجمی عالم دیگر رہنماؤں راجہ رزاق، جاوید ناگوری، نعمان عبداللہ مراد،خواجہ محمد اعوان دیگرنے بھی خطاب کیا۔ سینٹرسعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کے لیے شہادتوں کے سفرمیں پیپلزپارٹی کے کارکنان سب سے آگے ہیں، جن کوبھٹواوربے نظیرسے عداوت تھی انہیں اب آصف زرداری سے تکلیف ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے قائدین سے اصولوں کی سیاست سیکھی ہے، سب سے زیادہ مخالفت ہونے کے باوجود اپنے اصولوں پرقائم رہتے ہوئے جمہوریت اورعوامی حقوق کے لیے جدوجھد جاری رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی دہشت گردی اوربلاامتیازاحتساب کی مخالف نہیں ،تاہم دہشت گردی کا خاتمہ پیپلزپارٹی کوساتھ لیے بغیرممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت پرتنقید کرنے والے بتائیں کہ کیا تینوں صوبوں میں فرشتے حکومت کررہے ہیں،پیپلزپارٹی کراچی کے صدرنجمی عالم نے اپنے خطاب میں کہاکہ پیپلزپارٹی کونقصان پہنچانے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

مزید : صفحہ اول