شکیل الرحمن خان کو ایڈووکیٹ جنرل لگانے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا

شکیل الرحمن خان کو ایڈووکیٹ جنرل لگانے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب حکومت نے شکیل الرحمن خان کو ایڈووکیٹ جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔گورنر پنجاب رفیق رجوآنہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی سفارش پر منظوری دی۔نئے تعینات ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل اس سے قبل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہ چکے ہیں اور وہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خلیل الرحمن خان کے صاحبزادے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی سیٹ 22جنوری کو نوید رسول مرزا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -