پی پی سندھ کونسل کا اجلاس بدھ 9 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا

پی پی سندھ کونسل کا اجلاس بدھ 9 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدراور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس بدھ 9 مارچ 2016 کو سہ پہر 3 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی کی تیاریوں اور انتظامات پر غور و خوص کیا جائے گا۔ اجلاس میں پی پی سندھ ایگزیکیٹو کمیٹی کے عہدیداران ، اراکین، پی پی کے اراکین پارلیامینٹ، ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز اور اراکین سندھ کونسل شرکت کریں گے۔

مزید : صفحہ اول