افتخارچوہدری نے سیاسی معاملات پر ’’خاموشی ‘‘اختیار کر لی

افتخارچوہدری نے سیاسی معاملات پر ’’خاموشی ‘‘اختیار کر لی

لاہور(آئی این پی) پاکستان جسٹس وڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری نے سیاسی معاملات پر ’’خاموشی ‘‘اختیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان جسٹس وڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری پارٹی کی بنیاد رکھنے کے بعد غیر اعلانیہ طور پر کسی قسم کی پارٹی سر گر میاں نہیں کر رہے اور وہ آجکل پاکستان کے سیاسی منظر نامہ سے پیدا ہونیوالے سیاسی معاملات پر کسی قسم کی سیاسی سر گرمیاں کر نے کی بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول