بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالی لڑکی پاکستان کے حوالے کر دی

بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالی لڑکی پاکستان کے حوالے کر دی

قصور (بیورو رپورٹ) بھارتی سیکورٹی فورسز نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی قوت سماعت اور گویائی سے محروم پانچ سالہ لڑکی لیوا بی بی رینجرز کے حوالے کر دی۔ قصور سے تعلق رکھنے والی لڑکی غلطی سے سرحد پار کر گئی تھی۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے پانچ سالہ لیوا بی بی کو پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا ہے۔ ضلع قصور کے گاؤں صادق سے تعلق رکھنے والی بچی غلطی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد عبور کر گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ لڑکی ہفتے کے روز کھیم کرن سیکٹر کے قریب بی ایس ایف کو ملی تھی جسے بعد ازاں اتوار کی صبح پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول