اسلام آباد،پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں مزید بارش کا امکان

اسلام آباد،پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں مزید بارش کا امکان

لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سمیت پنجاب ٗ خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے ٗ چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان ٗ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٗجڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سردی لوٹ آئی جس کے باعث شہریوں نے ہیٹر اور گرم کپڑے نکال لئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن) اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں ٗ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویڑن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ٗ اس دوران خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں اور چنے کی کاشت کے علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: پنجاب، خیبرپختونخواہ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سرگودھا (ایئرپورٹ) 57 ٗسرگودھا (سٹی) 48 ٗلیہ 18 ٗبھکر ٗٹوبہ ٹیک سنگھ 15 ٗ جھنگ 12 ٗسیالکوٹ (ایئر پورٹ) ٗجہلم 09 ٗگجرات 06 ٗمنڈی بہاؤالدین ٗ سیالکوٹ(کینٹ) ٗفیصل آباد ٗراولپنڈی(چکلالہ) ٗمری 03 ٗاسلام آباد 02 ٗڈی جی خان ٗگوجرانوالہ 01 ٗخیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ 17 ٗپاراچنار 15 ٗڈی آئی خان 12 ٗ بنوں 08 ٗچراٹ ٗلوئر دیر 05 ٗکاکول ٗپشاور 04 ٗکشمیر کے شہروں منگلا 10 ٗراولاکوٹ 08 ٗگڑھی دوپٹہ ٗمظفر آباد 06اور کوٹلی میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت ٗ پاراچنارمنفی01، قلات 00 ڈگری سینٹی گریڈ ایکارڈ کیا گیا ٗ لاہور میں23، کراچی 32، پشاور 24، کوئٹہ17 اور راولپنڈی میں24 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید : صفحہ اول