ممتاز حسین قادری نے حضور نبی کریم سے وفا کا حق ادا کردیا ہے، اقبال خاں ربانی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) اگر آسیہ مسیح کو جرمنی کو دیا توبھرپور احتجاج کریں گے ، حکمران مٹ جائینگے لیکن عاشقان رسول ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ممتاز قادری شہادت کا تاج پہن کر ممتاز ہو گیا ہے۔ ممتاز حسین قادری نے حضور نبی کریم سے وفا کا حق ادا کردیا ہے، حکمرانوں نے خدا کی خدائی اور مصطفی کی مصطفائی کو چیلنج کیا ہے،یار سو ل اللہ کہنے والا ہر فرد ممتاز قادری ہے ان خیالات کا اظہارانجمن طلباء اسلام لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام شہید ناموس رسالت کا نفرنس سے صاحبزادہ پیر محمد اقبال خاں ربانی ، اے ٹی آئی پنجاب کے ناظم سید بو علی شاہ ،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر جاوید اعوان ،ناظم لاہور ڈویژن محمد اکرم رضوی ،مسعود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہااب ہر گھر سے ممتاز قادری نکلے گا۔دین دشمن حکمرانوں کا ڈاؤن فال شروع ہو گیا ہے۔عاشقان رسول کی بددعائیں حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی ۔ نواز شریف کا لبرل ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے۔ممتاز قادری کی پھانسی کے نتائج زندگی بھر حکمرانوں کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ممتاز قادری نے غلامی رسول میں موت قبول کرکے قوم کو ولولہ تازہ دیا ہے۔امریکہ کے پٹھو حکمرانوں نے عاشق رسول کو تختہ دار پر لٹکا کر عاشقان رسول کی غیرت کو للکار ا ہے۔ممتازقادری کی شہادت انقلاب نظام مصطفی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی ۔ آج ہر گھر میں حکومت کے خلاف بددعائیں ہو رہی ہیں۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔کانفرنس سے اشتیاق احمد بھٹی ۔محمد اسلم بھٹی ،چوہدری ابرار بابر،فیض الرسول ربانی ۔اویس احمد اویسی ،ابتسام مصطفی بھٹی ،قاری خلیل احمد عامر ،طلحہ عمیر بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔