پاکستان کی 3رکنی سکیورٹی ٹیم آج بھارت پہنچے گی ، ماہرین کو ویزے جاری

پاکستان کی 3رکنی سکیورٹی ٹیم آج بھارت پہنچے گی ، ماہرین کو ویزے جاری

 اسلام آباد(اے این این) بھارت میں ٹی 20ورلڈ کپ کے پاکستانی ٹیم کے لئے بھارت میں اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان کی تین رکنی سکیورٹی ٹیم (آج) پیر کو بھارت جائے گی،اس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری کردئیے گئے ہیں ۔پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور کرینگے ۔ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستانی سیکیورٹی ٹیم کو بھارت کی جانب سے ویزے جاری کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم(آج) پیر کو بھارت جائے گی، جو بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لے گی۔ٹیم کی رپورٹ پر ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے یا نا جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، سیکیورٹی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ملاقات میں کیا گیا تھا۔ٹیم بھارت میں سکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔وزیر داخلہ یہ رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کرینگے اگر نواز شریف سکورٹی انتظامات سے مطمئن ہوئے تو پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لئے بدھ کو بھارت روانہ ہو گی۔شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو پہلے ہی بھارت کے ویزے مل چکے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول