اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کا اہتمام کرے،طارق غوری

اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کا اہتمام کرے،طارق غوری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نو جوانو ں کی شہادت اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ وادی کشمیر میں بھارتی حکمرانوں نے گزشتہ 68سالوں سے خاک و خون کا گھناؤنا کھیل شروع کر رکھا ہے۔ یہاں رہنے والے کشمیری عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کو تحفظ حاصل نہیں ہے اُنہیں جبراََ غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔اُنہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے کرتا دھرتا نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ظلم و تشدد بند کروائیں اور اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کا اہتمام کرے تا کہ 2کروڑ کشمیری اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کر سکیں ۔طارق احسان غوری نے اعلان کیا کہ یوتھ فارم فار کشمیر وادی کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی اجلاس میں شہباز دورانی ، حاجی محمد یوسف ، شیخ مظہر احمد، علامہ حسین احمد اعوان اور فرقان احمد نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1