سوئی ناردرن کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہوگا

سوئی ناردرن کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ...

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نئے ایم ڈی امجد لطیف کی تعیناتی اور حکومتی فیصلہ کی توثیق کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہو رہا ہے سوئی گیس کمیٹی کے ہیڈ آفس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین سوئی گیس کمیٹی سعید مہدی کریں گے جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے اس موقع پر اجلاس میں نئے ایم ڈی امجد لطیف کی تعیناتی ہونے پر حکومتی فیصلہ کی توثیق کی جائے گی جس کے بعد بطور ایم ڈی سوئی گیس کمیٹی امجد لطیف کی مستقلی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا دوسری جانب سوئی گیس کمپنی سابق قائم مقام ایم ڈی عامر طفیل نے 4 مارچ جمعتہ المبارک کو ہی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا اور اپنی پرانی ذمہ داریاں بطور ڈی ایم ڈی فنانس سنبھال لی تھیں۔

مزید : صفحہ اول